سعودی عرب ، عام معافی سے استفادے کے لیے تارکینِ وطن کی لمبی قطاریں

ریاض ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت کی جانب سے اقاموں اور لیبر کی خلاف ورزیوں کے مرتکب تارکینِ وطن کے لیے عام معافی کے اعلان کے بعد محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) کے دفاتر میں غیرملکیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے ویزے کی مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب غیرملکیوں کو کسی جرمانے یا سزا کے بغیر رضا کارانہ طور پر …

ریاض ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سعودی حکومت کی جانب سے اقاموں اور لیبر کی خلاف ورزیوں کے مرتکب تارکینِ وطن کے لیے عام معافی کے اعلان کے بعد محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) کے دفاتر میں غیرملکیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے ویزے کی مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب غیرملکیوں کو کسی جرمانے یا سزا کے بغیر رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی پیش کش کی ہے۔ وہ آئندہ تین ماہ کے دوران میں محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر میں اندراج کے بعد کسی سزا کے بغیر اپنے آبائی ممالک کو لوٹ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply