تبوک۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں نشہ آورگولیاں سمگل کرنے پر مصری شخص کو سزائے موت دے دی گئی ۔ ایس پی اےکے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصری باشندہ حسین سید احمد کو بڑی تعداد میں نشہ آورگولیاں سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جرم کا اعتراف کرنے اور تمام شواہد کی روشنی میں عدالت نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے اور معاشرے کے لیے نقصان کا باعث بننے پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کے تحت تبوک ریجن میں سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے ۔