سعودی عرب ، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 459 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 ستمبر 2025 سے 4 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3094 ہے۔دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے2037 موٹر …

ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 459 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 ستمبر 2025 سے 4 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3094 ہے۔دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے2037 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں 134، مکہ مکرمہ میں 201، مشرقی ریجن میں 588، طائف میں 62 اور جازان میں 42 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

 

مزید خبریں