ریاض ۔ 14 مارچ (اے پی پی) سعودی محکمہ شماریات نے مردم شماری 2020ءکا کام تا اطلاع ثانی معطل کردیا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچاﺅاور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔محکمہ شماریات نے مردم شماری، مکانات اور اداروں کے اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رکھی تھی۔سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے سفارش کی تھی کہ مردم شماری کا حتمی مرحلہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ملتوی کردیا جائے۔