پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، لیام لیونگسٹن اور ٹام بینٹن وطن روانہ

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، لیام لیونگسٹن اور ٹام بینٹن وطن روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر ٹام بینٹن نے پاکستان اور پشاور زلمی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا. لیام ڈاسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں مزا آیا، کراوڈ شاندار رہے، پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے لیے گڈ لک کا پیغام بھی دیا۔ لیام لیو نگسٹن نے پشاور زلمی اور تمام پاکستانی فینز کا بہت شکریہ ادا کیا. ایونٹ میں موقع دینے پر جاوید آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا. اس موقع پر کارلوس بریتھ ویٹ نے بھی پاکستان میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنا وقت بھرپور انجوائے کیا۔