سعودی عرب اور جرمنی کا سٹریٹیجک ڈائیلاگ قائم کرنے پر اتفاق
سعودی عرب اور جرمنی کا سٹریٹیجک ڈائیلاگ قائم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
ریاض ۔7ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور جرمنی نے وزرائے خارجہ کی سطح پر سٹریٹیجک ڈائیلاگ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور جرمن ہم منصب جوہان وڈے فل نے برلن میں ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، فریڈم آف نیویگیشن، ریاض اور برلن کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کی۔وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے، فریڈم آف نیویگیشن کی اہمیت اور آبنائے ہرمز کے نارمل سٹیٹس کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کے حل کے لیے سفارتی اور پرامن کوششوں کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔








