ریاض ۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے روس کے لئے ویزا فری انٹری معاہدے پر 11 مئی سے عملدرآمد کا اعلان کردیا ۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نےکہا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا سے باہمی استثنیٰ کا معاہدہ 11 مئی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے …
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری انٹری کے معاہدے پرعملدرآمد کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے روس کے لئے ویزا فری انٹری معاہدے پر 11 مئی سے عملدرآمد کا اعلان کردیا ۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نےکہا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا سے باہمی استثنیٰ کا معاہدہ 11 مئی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے تحت ایک عیسوی سال کے دوران مسلسل یا وقفے وقفے سے 90 دنوں تک قیام کی اجازت ہوگی ۔اسی تناظر میں سعودی وزارتِ خارجہ نے دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا استثنیٰ کی 4 شرائط یا زمرے بھی متعین کیے ہیں، جن میں سیاحت، کاروباری دورہ، رشتہ داروں کی ملاقات اور دوستوں سے ملنا شامل ہے۔








