سعودی عرب اور سری لنکا کے تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ

ریاض ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کے ہم منصب وجیتا ہیراتھ کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرخارجہ نے سری لنکن ہم منصب کو دونوں دوست …

ریاض ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کے ہم منصب وجیتا ہیراتھ کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے سری لنکن ہم منصب کو دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ٹکٹ پیش کیا۔اس موقع پر جنوبی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ماجد بن عبدالرحمن العتیبی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں