سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ کے دورہ پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان میں تبادلہ خیال کا واحد نکاتی ایجنڈا ہندوستان کے غیر قانونی اقدام کے تناظر میں علاقائی صورتحال اورمسئلہ کشمیر ہے انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قیادت اپنی ملاقاتوں کے دوران مسئلہ …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان میں تبادلہ خیال کا واحد نکاتی ایجنڈا ہندوستان کے غیر قانونی اقدام کے تناظر میں علاقائی صورتحال اورمسئلہ کشمیر ہے انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قیادت اپنی ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائے گی اور برادر ممالککو پاکستانی قوم کی توقعات سے آگاہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان بدھ کے روز یعنی آج ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے والے ہیں