ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے کویت میں ہنگری کے وزیرخارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلئے ان کی سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفارتی …
سعودی عرب اور ہنگری وزرا کی ملاقات، دو معاہدوں پر دستخط

مزید خبریں
ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے کویت میں ہنگری کے وزیرخارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلئے ان کی سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈز کو شارٹ سٹے ویزے سے استثنی دینے، پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹیٹیز اور ہنگری کی سفارتی اکیڈمی کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔








