جدہ ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے رکن ممالک کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب آنے والے جی سی سی ممالک کے سیاحوں میں خلیجی شہری، مقیم تارکین اور غیرملکی سیاح شامل ہیں، انہوں نے مملکت میں 15 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔ وزارت کی جانب سے …
سعودی عرب آنے والے جی سی سی ممالک کے سیاحوں کی تعداد میں 2023 کے دوران اضافہ

مزید خبریں
جدہ ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے رکن ممالک کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب آنے والے جی سی سی ممالک کے سیاحوں میں خلیجی شہری، مقیم تارکین اور غیرملکی سیاح شامل ہیں، انہوں نے مملکت میں 15 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔
وزارت کی جانب سے گزشتہ برس کے سیاحت کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جی سی سی ممالک میں بحرین 3.4 ملین سیاحوں کے ساتھ سرفہرست ،کویت 2.3 ملین سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.4 ملین ، قطر سے1.1 ملین جبکہ عمان سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے کم چار لاکھ 55 ہزار ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ سال 2023 کے دوران بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 27 ملین سے تجاوز کرگئی ۔








