ریاض۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے حوالے سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق خلیجی ممالک میں سب سے مہنگا پٹرول امارات میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سلطنت عمان مہنگا پٹرول بیچنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے اور قطر تیسرے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب اندرون ملک مہنگا تیل فروخت کرنے کے …
سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر

مزید خبریں
ریاض۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب تیل کے زیادہ نرخوں کے حوالے سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق خلیجی ممالک میں سب سے مہنگا پٹرول امارات میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سلطنت عمان مہنگا پٹرول بیچنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے اور قطر تیسرے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب اندرون ملک مہنگا تیل فروخت کرنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر اور بحرین پانچویں نمبر پر ہے۔کویت کا نمبر چھٹا ہے۔








