سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 16500 افراد کے خلاف کارروائی

ریاض۔21اگست (اے پی پی):سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 16500 سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ سعودی اخبارکے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقامہ و ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں مقرر ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے مقامی …

ریاض۔21اگست (اے پی پی):سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 16500 سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سعودی اخبارکے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقامہ و ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں مقرر ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ وہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی بھی قسم کے تعاون کی فراہمی سے گریز کریں۔