ریاض ۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ریڈ سی اتھارٹی نے ساحلی سیاحت کی سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک نئی گائیڈ یا رہنما اصول متعارف کرائے ہیں جو اطلاعات، ضابطوں اور طریقِ کار کو یکجا کر کے ایک ڈیجیٹل ریفرنس کی شکل اختیار کر لیں گے۔العربیہ کے مطابق ریڈ سِی اتھارٹی نے بتایا کہ نئی گائیڈ سے مستفید ہونے والوں کے لیے تمام اصول و ضوابط ایک جگہ …
سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کو منظم کرنے کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ متعارف

مزید خبریں
ریاض ۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ریڈ سی اتھارٹی نے ساحلی سیاحت کی سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک نئی گائیڈ یا رہنما اصول متعارف کرائے ہیں جو اطلاعات، ضابطوں اور طریقِ کار کو یکجا کر کے ایک ڈیجیٹل ریفرنس کی شکل اختیار کر لیں گے۔العربیہ کے مطابق ریڈ سِی اتھارٹی نے بتایا کہ نئی گائیڈ سے مستفید ہونے والوں کے لیے تمام اصول و ضوابط ایک جگہ پر اپ ڈیٹیڈ شکل میں دستیاب ہوں گے۔
اس میں شرائط اور ایپلی کیشن کے طریقۂ کار کا بھی اندراج ہوگا۔ضرورت کے وقت صارفین، سمارٹ لنکس استعمال کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اداروں کے سرکاری پلیٹ فارمز تک پہنچ سکیں گے۔اس سہولت سے تاخیر کا دورانیہ کم ہو جائے گا اور بقول ریڈ سِی اتھارٹی اس عمل سے ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے والوں کو نہ صرف ایک مربوط نظام ملے گا بلکہ اُن کا ڈیجیٹل تجربہ بھی زیادہ قابلِ اعتبار ہوگا۔
ساحلی سیاحت کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی اس گائیڈ میں پہلے مرحلے پر کشتی رانی اور پانی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ کشتیوں کے شیڈیول بالخصوص وہ کب اپنے ٹھکانے سے روانہ ہوں گی اور کب واپس پہنچیں گی کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا جائے گا۔اس میں ضروری دستاویزات، لائسنس کے طریقۂ کار، سرگرمیوں کو مربوط رکھنے کے لیے باضابطہ ایجنٹس کے ذریعے داخلے کے مقام اور منظور شدہ آبی سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرستیں موجود ہوں گی۔








