سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی قائم

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی قائم کردی گئی ۔ ایس پی اے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم و پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی ’ہیوماین‘ کمپنی کے قیام کی منظوری جاری کی۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی زیر ملکیت قائم ہونے والی کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں گراں قدر اضافہ …

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی قائم کردی گئی ۔ ایس پی اے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم و پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی ’ہیوماین‘ کمپنی کے قیام کی منظوری جاری کی۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی زیر ملکیت قائم ہونے والی کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں گراں قدر اضافہ ہوگی۔

ولی عہد کی زیر سربراہی قائم ہونے والی ’ہیومائن‘ کمپنی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم ثابت ہوگی جو عربی کے بڑے لینگوئج ماڈل ’ ایل ایل ایم ایس‘ کے علاوہ ڈیٹا سینٹرز کی نئی جینریشن اورکمپیوٹر کی کلاوڈ انفرسٹرکچر کے نئے دور پر کام کرے گی۔ کمپنی مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے نئے دروں کو کھولنے کے لیے انسانی صلاحیتوں میں بھی اضافے کا باعث ہوگی۔

کمپنی کے قیام سے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے میں تیزی لائے جائے گی۔علاوہ ازیں توانائی ، صحت اور امور صحت ، صنعت و مالیات وغیرہ کے شعبوں کےلیے بھی مفید ثابت ہو گی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں