ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے منشیات سمگل کرنے کی تین بڑی کوششیں ناکام بناتے ہوئے کنگ فہد کاز وے، الحدیثہ اور ضبا پورٹ پر 2لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیثہ پورٹ پر ایک مسافر کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 21 ہزار 11 کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں
جبکہ ضبا پورٹ پر ایک ٹرک سے ڈرائیور کی سیٹ کیویٹی میں مہارت سے چھپائی گئی 34 ہزار84 کیپٹاگوں گولیاں برآمد ہوئیں۔اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کے تعاون سے غیرقانونی اشیا کی وصول میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔