ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز پورٹ اور الودیعہ بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنا دیں۔ایس پی اے کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر ایک شمپنٹ سے 2 لاکھ دس ہزار ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ الودیعہ بارڈر کراسنگ پر ایک مسافر کے سامان سے 28 ہزار 578 گولیاں جبکہ ایک اور کیس …
سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 6 افراد گرفتار

مزید خبریں
ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز پورٹ اور الودیعہ بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنا دیں۔ایس پی اے کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر ایک شمپنٹ سے 2 لاکھ دس ہزار ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔
الودیعہ بارڈر کراسنگ پر ایک مسافر کے سامان سے 28 ہزار 578 گولیاں جبکہ ایک اور کیس میں مزید 8 ہزار 578 گولیاں برآمد ہوئیں۔اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے سمگنگ کی ان کارروائیوں میں ملوث 6افراد کو حراست میں لیا ہے۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔








