سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 27 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

159
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’لیپ 2025‘‘ میں شرکت کے لئے27دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 4 روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں9سے12فروری تک جاری رہے گی جس میں انٹرپرائز سلوشن ، ایمرجینگ ٹیکنالوجیز ، سمارٹ انفراسٹرکچر، لاجسٹک ، ہیلتھ میڈیکل ، بائیو ٹیک ، ایگری کلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی ، کنزیومر اینڈ ریٹیل ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔