ریاض ۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں موسمیات کا قومی مرکز پانچویں حج کانفرنس اور نمائش میں اپنی خدمات اور آپریشنز کی تفصیلات اور تیاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ شدید اور تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات میں زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ کانفرنس جو حج اور عمرہ کی وزارت اور ’پلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام‘ کی باہمی شراکت کا …
سعودی عرب میں موسمیات کا قومی مرکز حج کے لیے سیفٹی پلان پیش کرے گا

مزید خبریں
ریاض ۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں موسمیات کا قومی مرکز پانچویں حج کانفرنس اور نمائش میں اپنی خدمات اور آپریشنز کی تفصیلات اور تیاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ شدید اور تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات میں زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کانفرنس جو حج اور عمرہ کی وزارت اور ’پلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام‘ کی باہمی شراکت کا نتیجہ ہے، جدہ میں 9 سے 12 نومبر کے درمیان منعقد ہوگی جس کا موضوع "مکہ سے دنیا تک "ہوگا۔موسمیاتی پیشگوئی کا قومی مرکز، آئندہ برس حج کے زمانے میں پیش آ سکنے والے موسمی امکانات کے مختلف مفروضے، کانفرنس کے شرکا کے سامنے رکھے گا۔
اس کانفرنس میں موسم کے موضوع پر کی گئیں سٹڈیز کے استعمال پر ایک پینل ڈسکشن بھی ہو گی۔ اس کا مقصد مقاماتِ مقدسہ اور ان کے آس پاس نہ صرف ماحول کو بہتر بنانا ہے بلکہ زائرین کو دی جانے والی خدمات کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرنا ہے۔
نمائش اور کانفرنس کے اس مشترکہ سیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 80 سے زیادہ سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا جو 60 ورکشاپس پر مبنی ہوں گے۔








