سعودی عرب میں یو این الائنس آف سولائزیشن گلوبل فورم کا آغاز

ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں یو این الائنس آف سولائزیشن گلوبل فورم کا آغاز کر دیا گیا ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مملکت کا وژن 2030 ایک قومی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے جو اعتدال پسندی اور دوسری تہذیبوں کے لیے کشادگی کے ساتھ نفرت انگیز بیانیے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر مبنی ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن …

ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں یو این الائنس آف سولائزیشن گلوبل فورم کا آغاز کر دیا گیا ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مملکت کا وژن 2030 ایک قومی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے جو اعتدال پسندی اور دوسری تہذیبوں کے لیے کشادگی کے ساتھ نفرت انگیز بیانیے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر مبنی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ہونے والے یواین الائنس آف سولائزیشن گلوبل فورم کے 11 ویں ایڈیشن کی صدارت کی۔فورم میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس، عالمی ادارے کے اعلی نمائندے میگوئل موراتینوس اور برادر و دوست ممالک کے وزرائے خارجہ، سیاسی ،و مذہبی رہنما، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سول سوسائٹیز کے نمائندے شریک تھے۔

سعودی وزیر خارجہ نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا’ مملکت کی جانب سے فورم کی میزبانی مکالمے، رواداری، تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان، پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کےلیے عالمی کوششوں کی سپورٹ ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا ’اجلاس کا مقصد سابقہ کاوشوں کا جائزہ لینا، مختلف تہذیبوں و مذاہب کے مابین رابطے اور مکالمے کے ذریعے قریب لانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کرنا ہے۔