ریاض۔17نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے 20 ہزار 124 غیرقانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران گرفتار کئے گئے تارکیں میں سے 11607 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،5285 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3232 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1401 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھےجن میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غی قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 98 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 6 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔