دمام میں ہم وطن کا یمنی قاتل گرفتار

دمام۔17نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کی پولیس نے یمنی کے ہم وطن قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق دمام شہر میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی نے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ مفرور قاتل کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم …

دمام۔17نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کی پولیس نے یمنی کے ہم وطن قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق دمام شہر میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی نے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ مفرور قاتل کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم جلد ہی قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ باہمی اختلاف پر ملزم نے اپنے ہم وطن پر تیزاب پھینکا بعدازاں اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ہم وطن کے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا جہاں مزید تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔