ریاض ۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں 28 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شہری محفوظ مقامات پر ر ہیں بالخصوص سیلابی علاقوں اور وادیوں کی طرف جانے سے گریز کریں ۔عرب نیوز نے حکام کے کے حوالے سے بتایا کہ مکرمہ ، ریاض، تبوک، الجوف، حائل، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، جازان، نجران، قصیم …
سعودی عرب میں 28 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، حکام کی شہریوں سے محفوظ مقامات پر ر ہنے کی اپیل

مزید خبریں
ریاض ۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں 28 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شہری محفوظ مقامات پر ر ہیں بالخصوص سیلابی علاقوں اور وادیوں کی طرف جانے سے گریز کریں ۔عرب نیوز نے حکام کے کے حوالے سے بتایا کہ مکرمہ ، ریاض، تبوک، الجوف، حائل، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، جازان، نجران، قصیم اور مشرقی صوبے میں معتدل سے تیز بارش کی پیشگوئی ہے، اس کے ساتھ ان علاقوں میں سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور ریت کا طوفان بھی متوقع ہے۔نیشنل سینٹر فار میٹریولوجی (این سی ایم) کے مطابق جزیرہ نما عرب میں یہ موسمیاتی تبدیلی گرم ہواؤں اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ملاپ کے باعث پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش، موسلادھار بارشیں اور اولے پڑتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سے جاری ہونے والی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔








