سعودی عرب میں 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشقیں، 2 ہفتے جاری رہیں گی

118
Joint air exercises
Joint air exercises

ریاض۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشقیں ’’طویق 4‘‘ جاری ہیں جو دو ہفتے تک رہیں گی۔اردو نیوز کے مطابق مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، اردن، مراکش، برطانیہ، امریکا اور یونان کی ایئرفورس کے دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ مصر اور بحرین کے دستے مشقوں کی نگرانی کریں گے۔

فضائی مشق کے ڈائریکٹر کرنل پائلٹ محمد عبداللہ الخنفور نے کہا کہ طویق 4 مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کی عسکری مہارت سے استفادہ کرنا اور جنگی حکمت میں بہتری پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشقوں میں شامل دستے مختلف بلندیوں سے اترنے اور جنگی حکمت عملی کے تحت تکنیکی طریقوں کو آزمائیں گے۔علاوہ ازیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔