سعودی عرب نجی اداروں کو اصلاحات کے لئے 3 ماہ کی مہلت

ریاض ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے قانون محنت کے ماتحت تمام بڑے اور درمیانے درجے کے نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندراصلاحات کا عمل مکمل کرلیں۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ وزارت محنت اس سے قبل ایک قرارداد جاری کرچکی تھی جس میں بڑے اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ نومبر کے …

ریاض ۔ 12 نومبر (اے پی پی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے قانون محنت کے ماتحت تمام بڑے اور درمیانے درجے کے نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندراصلاحات کا عمل مکمل کرلیں۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ وزارت محنت اس سے قبل ایک قرارداد جاری کرچکی تھی جس میں بڑے اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ نومبر کے اختتام سے قبل اپنا جائزہ مکمل کرلیں جبکہ درمیانے درجے کے اداروں نے یہ کام 23 اکتوبر کو شروع کیا تھا۔وزارت محنت نے تمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے اصلاحات کی مہلت تین ماہ مقررکردی ہے۔