سعودی عرب نے 10 برس میں 78 ملکوں کو 33 ارب ڈالر کی امداد دی

ریاض ۔ 22 جون (اے پی پی) سعودی عرب نے 10 برس کے دوران 78 ملکوں کو 33 ارب ریال مالیت کی امداد فراہم کی جس میں یمن کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ خادم حرمین شریفین نے برادر اور دوست ممالک میں قدرتی آفات اور خانہ جنگیوں سے دوچار افراد کی مدد کے لئے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اسی نصب العین کو روبہ عمل لانے …

ریاض ۔ 22 جون (اے پی پی) سعودی عرب نے 10 برس کے دوران 78 ملکوں کو 33 ارب ریال مالیت کی امداد فراہم کی جس میں یمن کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ خادم حرمین شریفین نے برادر اور دوست ممالک میں قدرتی آفات اور خانہ جنگیوں سے دوچار افراد کی مدد کے لئے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اسی نصب العین کو روبہ عمل لانے کیلئے قائم کیا ہے۔ مرکز نے پیشہ وارانہ بنیادوں پر امدادی عمل ڈیزائن کیا ہے۔ سعودی عرب نے 2007ء سے 2017ءتک سرکاری سطح پر 123,116,715,287 ریال پیش کئے۔ مملکت نے 1084 انسانی ترقیاتی اور فلاحی منصوبے ، 119,630,298,069 ریال کی لاگت سے نافذ کئے۔ ان منصوبوں سے 78 ممالک فیضیاب ہوئے۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو 489 اسکیموں کے لئے مالی تعاون فراہم کیا۔ 37 فریقوں نے ان سے فائدہ اٹھایا۔ ان پر مجموعی لاگت 3,486,417,218 ریال آئی۔ سعودی عرب منصوبوں سے سب سے زیادہ 5 ممالک کو فائدہ ہوا، ان میں یمن سرفہرست ہے جہاں 290 منصوبے نافذ کئے گئے۔

مزید خبریں