سعودی عرب کاشام کے لئے زمینی امدادی پل کا اعلان

146

ریاض ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر نےشام کے لئے زمینی امدادی پل کا اعلان کر دیا ہے، جو جو اردن سے شام تک جائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ترجمان سامر الجطیلی نے کہاکہ شام کے لیے زمینی امدادی پل ایسا بھاری طبی سامان لے کر جائے گا جو ہوائی جہاز سے نہیں لے جایا جا سکتا،

اس سامان میں ایم آر آئی، ایکسرےاور سی ٹی مشینیں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ زمینی پل بڑی مقدار میں خوراک، صحت اور پناہ گاہوں کی امداد دمشق اور پھر تمام ضرورت مند علاقوں میں منتقل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم شامی حکام اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔