سعودی عرب کا ایک اور امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا، فوڈ باسکٹس کی تقسیم

ریاض ۔9جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی عوام کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور قافلہ غزہ بھیجا ہے جبکہ جنوبی غزہ کے علاقے الموصی میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فارکلچر اینڈ ہیریٹج جوغزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی نگرانی میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔یہ …

ریاض ۔9جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے فلسطینی عوام کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور قافلہ غزہ بھیجا ہے جبکہ جنوبی غزہ کے علاقے الموصی میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فارکلچر اینڈ ہیریٹج جوغزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی نگرانی میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔یہ فوڈ باسکٹس، خوراک کی شدید قلت اور روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر فلسطینی خاندانوں کی مدد کا ذریعہ ہیں۔

شاہ سلمان مرکز کے ذریعے بھیجے گئے امدادی قافلے میں خوراک، موسم سرما کے ملبوسات اور شیلٹر شامل ہیں۔سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے غزہ میں رفح اور خان یونس کے علاقوں میں بے گھر افراد کو شیلٹر فراہم کرنے، موسم سرما کے دوران انہیں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کئی کیمپ قائم کیے ہیں۔یاد رہے سعودی قیادت نے سعودی عوامی مہم کے ذریعے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے اور مصائب کے خاتمے کےلیے فضائی، بحری اور زمینی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں