سعودی عرب کا جدہ ایئرپورٹ "میگا ایئرپورٹس” کی فہرست میں شامل

ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ’میگا ایئرپورٹس‘ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔سبق نیوز کے مطابق مملکت میں ایوی ایشن کا آغاز ہونے سے اب تک جدہ ایئرپورٹ پر رواں برس کے دوران 50 ملین مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔جدہ ایئرپورٹس کمپنی کی جانب سے 50 ملین مسافروں کی ریکارڈ تعداد پر تقریب بھی منعقد کی گئی۔ کمپنی کے سی ای …

ریاض ۔15دسمبر (اے پی پی):جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ’میگا ایئرپورٹس‘ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔سبق نیوز کے مطابق مملکت میں ایوی ایشن کا آغاز ہونے سے اب تک جدہ ایئرپورٹ پر رواں برس کے دوران 50 ملین مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔جدہ ایئرپورٹس کمپنی کی جانب سے 50 ملین مسافروں کی ریکارڈ تعداد پر تقریب بھی منعقد کی گئی۔

کمپنی کے سی ای او انجینئرمازن جوھر کا کہنا تھا ’50 ملین مسافروں تک پہنچنا ایئرپورٹ کی اعلی آپریشنل کارکردگی کی تصدیق کرتا ہے۔ آنے والے برسوں میں اس تعداد کو دگنا کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جو اہم سنگ میل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ خطے میں ایوی ایشن کے حوالے سے ایک بڑے مرکز کے طورپر سامنے آیا ہے جس سے مستقبل میں ترقی کے اہداف کے حصول کی راہیں مزید آسان ہوں گی۔