راولپنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی۔6اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے موثر کارروائی کے دوران بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران 9 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

مزید خبریں