سعودی عرب کا حج سیزن کے لیے سکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کی تیاری مکمل ہونے کا اعلان

سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی اور حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مشاعر مقدسہ میں رواں سنہ 1447ھ کے حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت پر مامور حج سکیورٹی فورسز اور معاون فوجی اداروں کا معائنہ کیا۔

ریاض ۔18مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی اور حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مشاعر مقدسہ میں رواں سنہ 1447ھ کے حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت پر مامور حج سکیورٹی فورسز اور معاون فوجی اداروں کا معائنہ کیا۔العربیہ کے مطابق اس تفتیشی دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کی مکمل تیاری کی تصدیق کی، جن کا مقصد ضیوف الرحمن کے جان و مال کا تحفظ، سکیورٹی اور سکون کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسکِ حج ادا کر سکیں۔دوسری جانب سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے بھی ایک جدید ایمبولینس سسٹم کے ذریعے حج سیزن کے لیے اپنے آپریشنل پلان کو فعال کر دیا ہے، جو مشاعر مقدسہ اور اس کے گردونواح کا احاطہ کرتا ہے۔ صحت کی تیاریوں کو بہتر بنانے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو تیز کرنے کی قومی کوششوں کے تحت اس نظام کو وسیع میدانی اور فضائی نگرانی کی مدد حاصل ہے، تاکہ لاکھوں حجاج کرام کو ان کے پورے ایمانی سفر کے دوران جامع ایمبولینس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں