سعودی عرب کا شام میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ریاض ۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق شام کے کا دورہ کرنے والے سعودی وفد نے جنگ سے تباہ حل ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور شراکت داری معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شام کے شہر’عدرا‘ میں …

ریاض ۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق شام کے کا دورہ کرنے والے سعودی وفد نے جنگ سے تباہ حل ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور شراکت داری معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شام کے شہر’عدرا‘ میں سیمنٹ فیکٹری کا بھی افتتاح کیا ۔ وہ اعلی سطحی سعودی سرمایہ کاری کے وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں۔ یہ منصوبہ مملکت کی جانب سے شام کی تعمیر نو اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید خبریں