سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری …

ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی حکام نے3فروری سے 20 ممالک پر سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سعودی عرب کی اندرون ملک ایئرلائنز کے روٹس تیزی سے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سی اے پی اے لائیو ایوی ایشن انڈسٹری کے ایونٹ میں کہا گیا کہ ’ملک کا مقامی ایئرلائنز کا شعبہ اپنے ہمسایہ ممالک کی نسبت زیادہ تیزی اور مضبوطی سے بحال ہوا ہے