سعودی عرب نےاسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی مذمّت کی ہے
سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔8اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نےاسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی مذمّت کی ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے مقدس مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی سخت ترین مذمّت اور اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے جو حکومت اسرائیل کے ایک وزیر نے قابض افواج کی حفاظت میں کی۔ وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاض بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی، اسلامی مقاماتِ مقدسہ کی حرمت پر حملے اور تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔مزید برآں، بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "مقبوضہ فلسطین” میں فلسطینی لوگوں اور مقدس تاریخی مقامات پر حملے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مسجد اقصیٰ کے احترام کی ضمانت دے۔








