سعودی عرب کی درخواست پر اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم کا وزرا ء خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب

الریاض ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی درخواست پر  اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کا وزرا ء خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ورچوئل ہو گا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے تشدد پر غور کرنے کے ساتھ اسرائیلی جارحیت روکنے پر بات چیت کی جائےگی۔ سعودی …

الریاض ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی درخواست پر  اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کا وزرا ء خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ورچوئل ہو گا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے تشدد پر غور کرنے کے ساتھ اسرائیلی جارحیت روکنے پر بات چیت کی جائےگی۔

سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی، بری اور بحری حملے گذشتہ پانچ روز سے جاری ہیں جن میں اب تک سوا سو کےقریب فلسطینی شہید اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہو چکےہیں۔