سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے دواؤں کی قلت کے بارے پیش گوئی کرنےو الا اے آئی ماڈل متعارف کروادیا

ریاض۔31اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایس ایف ڈی اے) نے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والا ایک ایسا ماڈل متعارف کرایا ہے جو مملکت میں دواوں کی قلت کے بارے میں پہلے سے پیش گوئی کیا کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او ہشام ایس الجادحی نے ریاض میں جاری ’گلوبل ہیلتھ‘ نمائش کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی …

ریاض۔31اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایس ایف ڈی اے) نے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والا ایک ایسا ماڈل متعارف کرایا ہے جو مملکت میں دواوں کی قلت کے بارے میں پہلے سے پیش گوئی کیا کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او ہشام ایس الجادحی نے ریاض میں جاری ’گلوبل ہیلتھ‘ نمائش کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی اس نئے ماڈل کا افتتاح کیا۔

ایس ایف ڈی اے کے مطابق یہ ماڈل، کمپیوٹر کے ذریعے حساب و شمار کے جدید طریقۂ کار پر انحصار کرتا ہے اور ہر دوا کے لیے تاریخی ڈیٹا کا مسلسل تجزیہ کرتا رہتا ہے۔ اس طرح، یہ اس دوا کے بارے میں درست پیش گوئی کرسکتا ہے جس سے فیصلہ سازی میں فوری سہولت ہو جاتی ہے اور ادویات کی ممکنہ قلت کو روکا جا سکتا ہے۔