سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی ایک سال میں 495 ارب ریال تک پہنچ گئی، سعودی وزیر اطلاعات

ریاض۔31جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ مملکت کی ڈیجیٹل اکانومی میں زبردست ترقی ہوئی ہے جس کے باعث 2024 میں ڈیجیٹل اکانومی 495 ارب ریال تک پہنچ گئی اور مملکت کے جی ڈی پی میں اس کا شیئر 15 فیصد تک ہوچکا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سرکاری اداروں کی پریس بریفنگ میں کہا کہ قومی میڈیا سٹریٹجی …

ریاض۔31جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ مملکت کی ڈیجیٹل اکانومی میں زبردست ترقی ہوئی ہے جس کے باعث 2024 میں ڈیجیٹل اکانومی 495 ارب ریال تک پہنچ گئی اور مملکت کے جی ڈی پی میں اس کا شیئر 15 فیصد تک ہوچکا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سرکاری اداروں کی پریس بریفنگ میں کہا کہ قومی میڈیا سٹریٹجی پرکام جاری ہے جسے باضابطہ طورپر جلد لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جو عالمی سطح پر مستقبل کے ٹولز کے ساتھ میڈیا کی ترقی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔

سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وژن 2030 اب محض ایک تاریخ نہیں بلکہ لامحدود امنگوں کی علامت ہے۔سعودی عرب میں خوابوں کو محض بیان نہیں بلکہ ان کی تعمیر کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت نہ صرف امدادی پروگرام چلا رہی ہے بلکہ انہیں پائیدار انسانی نظام میں تبدیل بھی کیا جارہا ہے۔شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے 108 ممالک میں 3500 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر 30 ارب ریال سے زیادہ امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ سعودی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یمن میں 4.27 ارب ریال سے زیادہ لاگت سے 265 سے زائد منصوبوں پرکام کیا گیا جن میں سڑکوں کی تعمیر، پانی، صحت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں طبی رضاکارانہ پروگراموں کے تحت 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد سرجریز کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی میں بھی زبردست ترقی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی 2024 میں 495 ارب ریال تک پہنچ چکی ہے اور مملکت کے جی ڈی پی میں اس کا شیئر 15 فیصد تک ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے تعداد 2020 میں صرف 2 تھی جو اب بڑھ کر 23 تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم صرف ٹیکنالوجی کے صارف نہیں بلکہ اس کی تیاری میں اہم معاون بھی ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔