جدہ۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے جنوب مغربی ساحل پر جزائر فرسان سمندری مخلوق اور ساحلوں کے قریب بسیرا کرنے والے پرندوں کی قدرتی آماجگاہ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر فیروزی پانیوں میں ایسے پوشیدہ جواہر ہیں جو دنیا کے عظیم تر آبی پرندوں خاص طور پر فلیمنگو کو کرشماتی طور پر اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ جزائر فرسان …
سعودی عرب کے جزائر فرسان فلیمنگو کی محفوظ پناہ گاہیں

مزید خبریں
جدہ۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے جنوب مغربی ساحل پر جزائر فرسان سمندری مخلوق اور ساحلوں کے قریب بسیرا کرنے والے پرندوں کی قدرتی آماجگاہ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر فیروزی پانیوں میں ایسے پوشیدہ جواہر ہیں جو دنیا کے عظیم تر آبی پرندوں خاص طور پر فلیمنگو کو کرشماتی طور پر اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
جزائر فرسان میں آبی حیات کے لیے ماحولیاتی نظام کئی دہائیوں سے ایسی نایاب مخلوق کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ سعودی عرب کے اکثر علاقوں کو صحرائی مناظر کے طور پر جانا جاتا ہے مگر بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر موجود جزائر فرسان اس کے بالکل برعکس ہیں جہاں کی سرسبز پناہ گاہیں ہر سال ہزاروں نقل مکانی کرنے والے پرندوں خصوصاً فلیمنگو کی میزبانی کرتی ہیں۔
سعودی عرب نے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے ذریعے اپنے قدرتی ورثے اور حیاتیات کے تحفظ کو وژن 2030 کے مطابق فروغ دینے کے وسیع عزم کے طور پر فلیمنگو کے تحفظ کے لیے کوششیں کی ہیں۔







