عراق کے صدر نزار امیدی نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ بہترین سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں،عراقی صدر

مزید خبریں
بغداد۔6جولائی (اے پی پی):عراق کے صدر نزار امیدی نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ بہترین سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ العربیہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پڑوسی ملک ہے اور وہ علاقے میں فعال اقتصادی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ عراقی حکام بدعنوانی کے خلاف مہم کے بعد مسلح گروہوں کے اسلحے اور ترکیہ کے ساتھ سکیورٹی معاملے کی طرف توجہ مبذول کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلحے پر قابو پانا حکومت کا سب سے اہم معاملہ ہے۔








