چین ،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، ایک زخمی

چین کے صوبہ ہینان کے دارالحکومت ژینگژو میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ ہینان کے دارالحکومت ژینگژو میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق مقامی محکمہ فائر اینڈ ریسکیو نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ پیر کی صبح 7 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔