کوہاٹ، کار و رکشہ میں تصادم سے 8افراد زخمی

کوہاٹ، کار و رکشہ میں تصادم سے 8افراد زخمی

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے تاج محل ہوٹل کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو1122کوہاٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیاگیا۔

مزید خبریں