میراخیل بنوں پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

میراخیل بنوں پولیس نے پیر کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):میراخیل بنوں پولیس نے پیر کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں، کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ میراخیل بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت بارات میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم سفیر اللہ ولد رائیت اللہ خان، سکنہ فیروز خیل فتح خیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ایک رائفل 308 بور اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او بنوں نے کہا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں