امریکی ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی سے 19 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی کی لہر سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

واشنگٹن ۔6جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی کی لہر سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق نیوجرسی کے محکمہ صحت کے کمشنر رینارڈ واشنگٹن نے بتایا کہ متعدد متاثرین ایسے گھروں میں مردہ پائے گئے جہاں ایئر کنڈیشننگ کا نظام موجود نہیں تھا، جبکہ دیگر افراد اپنے گھروں کے باہر، سڑکوں پر اور کھڑی گاڑیوں کے اندر مردہ پائے گئے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید اور خطرناک گرمی سے متعلق انتباہات امریکا بھر میں تقریباً 16 کروڑ افراد پر محیط علاقوں میں جاری کیے گئے ہیں۔