کمشنر کے اعزاز میں تعلیمی بورڈ ملتان میں الوداعی تقریب

کمشنر ملتان ڈویژن اور سبکدوش ہونے والے چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کے اعزاز میں تعلیمی بورڈملتان میںالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن اور سبکدوش ہونے والے چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کے اعزاز میں تعلیمی بورڈملتان میںالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام نئے چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد کی جوائننگ کے موقع پرکیاگیا۔ اس موقع پر عامر کریم خان کا تعلیمی بورڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد، بورڈ آف گورنرز کےاراکین، برانچ افسران، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکانے بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کی ڈیڑھ سالہ خدمات کو خر اج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کی قیادت میں تعلیمی بورڈ میں گڈ گورننس، نظم و ضبط، شفاف امتحانی نظام، میرٹ کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلا حات کو فروغ ملا۔

مقررین نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں بورڈ کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر کریم خان نے کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی کامیابیاں کسی ایک فردکی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری بورڈ، کنٹرولر امتحانات، تمام افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفافیت، میرٹ اور طلبہ کے بہترین مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی انتظامیہ بھی ادارے کی ترقی اور امتحانی نظام کی بہتری کے سفر کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر شرکا کی جانب سے عامر کریم خان کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری سووینئر پیش کیا گیا جبکہ نئے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے لیے نیک تمناؤں کابھی اظہار کیا گیا۔