سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے طبی معائنے کامیابی سے مکمل

ریاض ۔10اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز،پھیپھڑوں کے انفیکشن کے طبی معائنے کامیابی سے مکمل کیے جانے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان کے طبی معائنے کئے جائیں گے۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے …

ریاض ۔10اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز،پھیپھڑوں کے انفیکشن کے طبی معائنے کامیابی سے مکمل کیے جانے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان کے طبی معائنے کئے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت یابی کےلیے دعا کی۔