ریاض ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع قصبے خان شیخون میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے اس حکم پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے خان شیخون کے مکینوں کے لیے ہنگامی امداد کی مہم شروع …
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کوامداد مہیا کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع قصبے خان شیخون میں کیمیائی حملے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے اس حکم پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے خان شیخون کے مکینوں کے لیے ہنگامی امداد کی مہم شروع کی ہے۔اس مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سمرالجیتیلی نے بتایا ہے کہ یہ مہم شام کو سعودی عرب کی جانب سے پہلے سے مہیا کی جانے والی امداد کی توسیع ہے۔ خان شیخون کے مکینوں کے لیے خوراک کے علاوہ دوسرا امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔







