سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد

133
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے جبکہ تقریب میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ،سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن،سینیٹر مشاہد حسین سید،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ سعودی عرب یہ دن ہر سال 23ستمبر کو کنگ عبدالعزیز کی جانب سلطنت سعودی عریبیہ کے قیام کے دن کی مناسبت سے مناتا ہے جو اسی دن 1932کو وجود میں آئی۔