سعودی عرب کے نجی شعبے میں عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحی کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔

ریاض ۔18مئی (اے پی پی):سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحی کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ قانونِ محنت کی شق 24 کے مطابق تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں۔واضح رہے سعودی عرب میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

مزید خبریں