اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دوطرفہ معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی برادرانہ قریبی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں، سعودی عرب ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر پی ٹی وی کے ساتھ خصوصی …
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کی پی ٹی وی سے خصوصی بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دوطرفہ معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی برادرانہ قریبی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں، سعودی عرب ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر پی ٹی وی کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے اپنے پاکستانی ہم منصب چوہدری فواد حسین کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں وزیر اطلاعات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دورہ کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دیرینہ کثیر الجہت تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے دیگر اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔ سعودی وزیر نے کہا کہ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات ہوئی ہے اور باہمی تعاون بالخصوص اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ٹیلی ویژن اطلاعات و ثقافت کے شعبوں اور نیوز ایجنسیوں کی سطح پر خبروں اور دیگر مواد کے تبادلوں پر مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔








