سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کی ملاقات، غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

191

ریاض ۔20اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےوزارت کے ہیڈکوارٹر میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ اور مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خصوصا غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے بھی بات چیت کی ۔اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح بن عیدا لحسینی بھی موجود تھے۔